نگراں وزیرداخلہ سرفراز بگٹی کے اسکواڈ میں شامل گاڑی کو اسلام آباد میں حادثہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثہ ایئرپورٹ کے قریب ٹلیاں موڑ پر پیش آیا، جہاں نگران وزیر داخلہ کے اسکواڈ کی گاڑی آئل ٹینکر سے ٹکرگئی۔ ایک آئل ٹینکر غلط موڑ کاٹ کراسکواڈ کے روٹ میں داخل ہوا،جس کے ڈرائیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حادثے کے وقت نگران وزیر داخلہ سرفراز بگٹی موجود نہیں تھے، وہ خیریت سے ہیں۔ حادثے میں دو افراد زخمی ہوگئے جنہیں علاج کےلیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے