سٹاک مارکیٹ میں آج تیزی دیکھنے میں آئی جس کے بعد 86 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی ہیں ۔
تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں آج 807 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس 86 ہزار کی سطح عبور کرتے ہوئے 86 ہزار 57 پوائنٹس پر بند ہوا۔ آج مارکیٹ میں19ارب65لاکھ مالیت کے47کروڑ47لاکھ شیئرزکی تجارت ہوئی۔