بانی پی ٹی آئی نے ذاتی معالجین سے طبی معائنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ ڈاکٹرعاصم یوسف اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی اور ایک ای این ٹی ڈاکٹر کے ذریعے فی الفور طبی معائنہ کی اجازت طلب کی گئی ہے۔
درخواست میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی سابق وزیراعظم ، سابق کھلاڑی اور ان کی عمر بہتر سال ہے۔ ڈاکٹر عاصم کو پندرہ اکتوبر کو ان تک رسائی نہیں دی گئی ۔ ذاتی معالجین بانی پی ٹی آئی کی میڈیکل ہسٹری سے آگاہ ہیں۔
ڈاکٹر عاصم یوسف ، ڈاکٹر فیصل سلطان اور ڈاکٹر ثمینہ نیازی کو پندرہ روزہ شیڈول کے مطابق چیک اپ کا اجازت نامہ جاری کیا جائے۔ درخواست میں چیف کمشنر اسلام آباد اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو فریق بنایا گیا ہے۔