آئینی ترمیم کی منظوری سے پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے۔
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے سے اسوقت مارکیٹ میں نمایاں تیزی کا رجحان دیکھا جارہا ہے، اسٹاک مارکیٹ میں 86 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہو گئی۔ ہنڈریڈ انڈیکس 775 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے کے دوران 100 انڈیکس200 پوائنٹس گھٹ گیا جس کی وجہ سے انڈیکس85400پ وائنٹس سے کم ہو کر 85200 پوائنٹس کی سطح پر آگیا، کاروباری ہفتے کے دوران 3دن مندی کے اثرات غالب رہے۔
اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اختتام پر کے ایس ای ہنڈریڈانڈیکس میں 233.31 پوائنٹس کی کمی واقع ہوئی،جس سے 85483.40 پوائنٹس سے کم ہو کر 85250.09پوائنٹس ہو گیا،اسی طرح 356.64پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای 30 انڈیکس 27159.68 پوائنٹس سے گھٹ کر 26803.04 پوائنٹس پر آگیا جبکہ کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس54537.22پوائنٹس سے بڑھ کر 54927.25پوائنٹس پر بند ہوا۔