وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب آئی ایم ایف اورعالمی بینک کےسالانہ اجلاس میں شرکت کیلئے امریکا روانہ ہوگئے ہیں۔
وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب امریکا میں انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ( آئی ایم ایف )اورعالمی بینک کےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گےچین، برطانیہ، سعودی عرب،یواےای اورترکیہ کےہم منصب قائدین سےبھی ملاقاتیں ہوں گی ۔
امریکی محکمہ خارجہ اورخزانہ کےاعلیٰ حکام سے ملاقاتیں بھی محمد اورنگزیب کے دورے کا حصہ ہیں وزیر خزانہ کی عالمی کریڈٹ ریٹنگز ایجنسیوں، کمرشل بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی ۔ وزیرخزانہ دورے کے دوران سرمایہ کاری فورمزاورسیمینارزسے خطاب کریں گے ۔
وزیرخزانہ محمداورنگزیب امریکہ کے معروف تھنک ٹینکس کا دورہ کریں گے وزیرخزانہ محمداورنگزیب بین الاقوامی اورامریکی ذرائع ابلاغ کےنمائندوں سےملاقاتیں کریں گے ۔