پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت نیا ریکارڈ قائم کرتے ہوئے بلندی کی نئی سطح پر پہنچ گئی ہے۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جس کے باعث پاکستان میں سونے کی قیمت نے تمام پچھلے ریکارڈ توڑتے ہوئے تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو لیا ہے۔
ملک میں فی تولے قیمت میں 900 روپے کے اضافے کے بعد 2 لاکھ 81 ہزار 800 روپے فی تولہ ہو گیا۔ مقامی مارکیٹ میں 10 گرام سونا 772 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 41 ہزار 598 روپے پر پہنچ گیا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، قیمت میں 9 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہو گیا ہے، جس کے بعد بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 2721 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔