ملکی معیشت کی بحالی اور عوام کو بجلی کے بحران سے نکالنے کے لیے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اقدامات سے حاصل ہونے والے ثمرات اب آشکار ہورہے ہیں
بجلی چوروں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن میں ملک بھر سے ستمبر 2023 سے 122 ارب،3 کروڑ اور 57 لاکھ روپے وصول کئے جبکہ 86 ہزار 18 سے زائد بجلی چور گرفتار کیے جا چکے ہیں
اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے لاہور، گجرانوالہ، فیصل آباد، اسلام آباد، ملتان، پشاور، حیدرآباد، سکھر،کوئٹہ اور دیگر علاقوں میں بجلی چوروں سے 1 ارب، 35 کروڑاور 3 لاکھ روپے سے زائد رقم وصول کی
اکتوبر کے دوران متعلقہ اداروں نے 224 بجلی چور گرفتار کیے،متعلقہ ادارے ملک بھر سے بجلی چوروں کے مکمل خاتمے تک اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔