امریکی ڈالر کی تاریخی بلندی کے بعد نیچے گرتی قیمت سے ملکی معیشت کو مستحکم ہورہی ہے۔عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیتموں میں کمی کے باعث ملک میں سیمنٹ کی قیمتوں میں بھی معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔
ملک میں سیمنٹ کی بوری کی قیمت میں 50 روپے تک کمی آئی ہے۔ سیمنٹ کی بوری کا ریٹ 1210 روپے سے گر کر 1160 روپے پر آگیا ہے۔
اسی حوالے سیمنٹ انڈسٹری سے منسلک تاجروں نےکہا ہے کہ اگر پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی ہوئی تو سیمنٹ مزید سستا ہوجائے گا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں پیٹرول سستا ہونے کے بعد پاکستان میں پیڑولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا امکان ہے۔ پیڑول کی قیمت میں 38 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے جس کا حتمی فیصلہ 15 اکتوبر کو ہوگا۔