اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی ذاتی رہائش گاہ پر ڈرون حملہ ہوا ہے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے میں اسرائیل کے وزیراعظم نیتن یاہو کی قیصریہ کے علاقے میں واقع ذاتی رہائش گاہ کو نشانہ بنایا گیا۔ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم اور ان کی اہلیہ گھر میں موجود نہیں تھے۔
حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈرون حملہ لبنان سے آج صبح کیا گیا۔ اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حملے میں کوئی زخمی نہیں ہوا۔جبکہ حملے کے وقت اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور ان کی اہلیہ سارہ گھر میں موجود نہیں تھے۔
اسرائیلی حکام نے دعوی کیا ہے کہ لبنان سے داغے گئے دو دیگر ڈرونز کو فضائی دفاع کے ذریعے مار گرایا گیا، جس کے بعد تل ابیب کے علاقے میں سائرن بجنے کی آوازیں سنی گئی ہیں۔