فیصل آباد میں گذشتہ روز سلیمی چوک اور سمندری روڈ احتجاج میں توڑ پھوڑ پر پی ٹی آئی کے سو سے زائد کارکنوں کے خلاف دو مقدمات درج کر لئے گئے
سلیمی چوک میں احتجاج کرنےپرپانچ نامزد اور 70نامعلوم کارکنوں کےخلاف تھانہ سول لائین میں مقدمہ درج کیا گیا،جبکہ سمندری روڈ پراحتجاج پر 30 ملزمان کے خلاف تھانہ بٹالہ کالونی میں مقدمہ درج کیا گیا ہے ۔
مقدمات میں توڑ پھوڑ،پولیس پر پتھراؤ ،حکومت کے خلاف اشتعال انگیزی کی دفعات شامل ہیں،پولیس نے پانچ ملزمان کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔