لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بنچ نے الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی انٹرا پارٹی الیکشن اور انتخابی نشان سے متعلق کیس کا حتمی فیصلہ کرنے سے روک دیا۔
پی ٹی آئی انٹراپارٹی الیکشن کیس اور انتخابی نشان بلا نہ ملنے کیخلاف درخواست کا تحریری حکم جاری کردیا گیا۔جسٹس شمس محمودمرزاکی سربراہی میں5رکنی لارجر بنچ نے تحریری حکم جاری کیا۔
الیکشن کمیشن نے کیس ملتوی کرنے کی استدعا کی،اسسٹنٹ اٹارنی جنرل آئندہ سماعت پر تحریری بیان جمع کرائیں،تحریری حکم کے مطابق عدالت نےالیکشن کمیشن کوپی ٹی آئی سےمتعلق30اپریل کےنوٹس پر حتمی فیصلہ نہ کرنے سے روک دیا،جبکہ کیس کی مزید سماعت 13 دسمبر تک ملتوی کردی