انٹربینک میں آج کاروبار کے آغاز میں امریکی ڈالر 19 پیسےسستا ہوا ہے۔
انٹربینک میں ڈالر 19 پیسےسستا ہوکر 277 روپے 60پیسےکاہوگیا،گزشتہ روزکاروبارکے اختتام پرانٹربینک میں ڈالر 277 روپے 79 پیسے کا تھا۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبارکا ملا جلا رجحان دیکھنےمیں آرہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 24 پوائنٹس کی کمی سے 85 ہزار 560 پر آگیا۔
گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ 85 ہزار 585 پوائنٹس پر بند ہوئی تھی۔