وفاقی حکومت کی جانب سے سینیٹ اجلاس میں نمبر گیم پوری ہونے پر جمعہ کو آئینی ترامیم لانے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے آئینی ترامیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ سے منظور کرانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور نمبر گیم پوری ہونے پر جمعہ کو ایوان بالا میں ترامیم پیش کر دی جائیں گی۔
اسی سلسلے میں قومی اسمبلی کے اجلاس کا شیڈول تبدیل کر دیا گیا ہے اور ایوان زیریں کا اجلاس جمعہ کی شام 6 بجے ہوگا۔
اس سے قبل قومی اسمبلی اجلاس کل دن 11 بجے تک ملتوی کیا گیا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے قاعدہ 49 کے تحت قومی اسمبلی اجلاس کا وقت تبدیل کیا ہے۔