چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹرگوہر کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم پر اپنا ڈرافٹ بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹرگوہر نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے آج ملاقات ہوگی ۔ امید ہے وہ عدلیہ پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔
دوسری جانب رہنما تحریک انصاف اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت ایک جعلی حکومت اقتدارمیں بیٹھی ہے، حکومت کے اقدامات کیخلاف پرامن احتجاج کریں گے، مجھے اس پارلیمنٹ میں بیٹھنا بےکار لگتا ہے۔ ہماری بات کوکوئی سنجیدہ نہیں لے رہا۔
اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم عوام کےکام نہیں آرہے،میں اس پارلیمنٹ سے بہت مایوس ہوں، مجھے اپنے آپ کو ممبرقومی اسمبلی کہتے شرم آتی ہے۔ آئینی ترامیم سے متعلق اسدقیصر نے کہا کہ مولانافضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پالیسی بیان دیں گے، اپنے ارکان قومی اسمبلی پر ظلم سے متعلق فضل الرحمان کو آگاہ کریں گے۔