پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے اسپن بولر ساجد خان نے ملتان میں نیا ریکارڈ اپنے نام کرلیا ہے۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے دوسرے ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگز میں ساجد خان نے 111 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں۔ملتان اسٹیڈیم میں کسی بھی اسپنر کا یہ بہترین بولنگ اسپیل ہے،ساجد خان سے قبل ابرار احمد نے 2022ء میں انگلینڈ کے خلاف 114 رنز دے کر 7 کھلاڑی آؤٹ کیے تھے۔
ملتان ٹیسٹ میچ میں انگلینڈکی ٹیم پہلی اننگزمیں 291 رنز پر آؤٹ ہوگئی ہے،قومی ٹیم کو 75 رنز کی برتری حاصل ہے۔
واضح رہے کہ 3 میچز کی سیریز میں انگلینڈ کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔