محکمہ ایکسائزسندھ کی کامیابی،سالانہ ٹیکس ریونیوکا27 فیصدہدف پہلی سہ ماہی میں حاصل کرلیا۔
سینئروزیرشرجیل انعام میمن کی زیرصدارت محکمہ ایکسائز،ٹیکسیشن ونارکوٹکس کنٹرول کا اجلاس ہوا، محکمہ ایکسائزسندھ نےسالانہ ٹیکس ریونیوکا27 فیصدہدف پہلی سہ ماہی میں حاصل کرلیا ہے،مالی سال کا203 ارب روپےہےجبکہ پہلےتین مہینوں میں55 اعشاریہ چارآٹھ ارب روپےجمع کرلیے۔
شرجیل انعام میمن نےمحکمےکی کارکردگی کی تعریف،کارروائیوں کومزیدہموارکرنے کےلیےاقدامات کی ہدایات کی ہے،جبکہ موٹروہیکل ٹیکس کا نظام 15 دن میں آن لائن کرنے کے احکامات جاری کردئیے،کہا کہ
موٹروہیکل ٹیکس آن لائن ہونےسے شہریوں کے لیےٹیکس کا نظام مزید آسان اورموثرہو سکےگا،عوام کو گھر بیٹھےتمام ٹیکسز کی ادائیگی کی سہولت یقینی بنائی جائے۔
سیلاب متاثرین کی فنڈریزنگ کےلئےپریمیم نمبرپلیٹس کی آن لائن نیلامی میں عوامی ترجیحی نمبرزشامل کیےجائیں،ٹیکس نظام کوجدید، شفاف اورعوام کے لیے سہولت کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔