شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے دوران پمزاسپتال کے پانچ ڈاکٹرز اور نرسز پر مشتمل خصوصی ٹیمیں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
اسلام آباد میں پاکستان میں موجود عالمی وفود کے لیے 24 گھنٹے میڈیکل سروس کی سہولت فراہم کی گئی ہے پمز اسپتال کے پانچ ڈاکٹر اور نرسز پر مشتمل خصوصی میڈیکل ٹیمیں ڈیوٹی پر موجود ہیں۔
میڈیکل کیمپس میں لائف سیونگ ادویات، ای سی جی اور ہارٹ چیک اپ کی دیگرمشینیں بھی موجود ہیں، پمز کے ہرمیڈیکل کیمپ میں چھوٹے نوعیت کے آپریشنز کی سہولت بھی دستیاب ہے۔
ای ڈی پمز کے مطابق پولی کلینک اسپتال کی جانب سے بھی ایمبولنس سمیت دیگرسروس مہیا کی جارہی ہے ،میٍڈیکل سروس مہمانوں کےقیام تک جاری رکھی جائے گی۔