فافن رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ تجویز قانون سازی، انتخابی اور مقامی حکومت کو مضبوط بنانےکیلئےدرکار ہیں، فافن نے دیگر اہم اصلاحات کو شامل کرنےکیلئے وسیع دائرہ کار کی تجویز پیش کر دی۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق مجوزہ آئینی اصلاحات پر شفاف اور جامع سیاسی مذاکرات کرنا ضروری ہیں ،تجویز قانون سازی، انتخابی اور مقامی حکومت کو مضبوط بنانے کیلئے درکار ہیں، سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کیلئے اصلاحات کے جامع نکتہ نظر پر زور دیتا ہے۔
فافن اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ حکمران جماعتیں دونوں ایوانوں میں دوتہائی اکثریت کی مطلوبہ حمایت حاصل کرلیں، ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام آئینی کمزوریوں کی وجہ سے ہے، اصلاحات کی توجہ بنیادی طور پر پارلیمانی اختیارات کو بڑھانے پر ہونی چاہیے، عوامی مفادات اور ترجیحات کے حتمی محافظ کے طور پر اس کے کردار کو یقینی بنایا جا سکے۔
فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) کے جاری اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاسی جماعتیں ذاتی اور فرقہ وارانہ اختلافات کو ایک طرف رکھیں، آئندہ آئینی ترمیم کو انتخابی نظام کے اندر نمائندگی کے اہم مسائل کو حل کرنا چاہیے،آئین آزاد امیدواروں کو انتخاب جیتنے کے بعد سیاسی جماعت میں شامل ہونے کی اجازت دیتا ہے۔