انگلینڈ کےخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے،اس کے علاوہ قومی ٹیم میں اہم تبدیلیوں پر غور شروع کردیا گیا ہے۔
ذرائع کےمطابق فٹنس ٹیسٹ کےلیےکامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے،چاروں کرکٹرز کے آج فٹنس ٹیسٹ ہونے کا امکان ہے۔
عبداللہ شفیق اور صائم ایوب کی اوپپنگ جوڑی مسلسل ناکام ہونے پر تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ان کی جگہ امام الحق کو پلیئنگ الیون میں واپس لائے جانے کا امکان ہے۔
اس سے قبل نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کےاسکواڈ سے ریلیزکیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورے نہیں اترے تھے۔
دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔