وزارت مذہبی امور نے حج ڈالرز اسکیم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔
وزارت مذہبی امور نے حج پالیسی 2025 تیار کر لی ہے جبکہ پالیسی کی سمری کے مندرجات بھی سامنے آگئے ہیں۔
وزارت کے مطابق ہم نے حج ڈالر اسکیم ختم کرنے کی سفارش کردی ہے اور پالیسی کے تحت مختصر دورانیہ کا حج آئندہ برس بھی جاری رہے گا۔
پالیسی کے تحت 40 روز اور تین ہفتوں کا حج آئندہ حج پالیسی کا حصہ ہے جبکہ 12سال سے کم عمر بچے اور حاملہ خواتین حج کا سفر نہیں کرسکیں گی۔