عالمی مارکیٹ کے زیراثر سونے کی فی تولہ قیمت میں آج مزید کمی ہوگئی۔
مقامی صرافہ بازاروں میں جمعرات کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 500روپے کی کمی سے دو لاکھ 71 ہزار 200 روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 429 روپے کی کمی سے 232510 روپے کی سطح پر آگئی۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 4 ڈالر کی کمی سے 2613ڈالر کی سطح پر آگئی۔
ملک میں سونے کی قیمت کم ہونے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3050روپے مستحکم رہی اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 3 ہزار روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی تھی جبکہ دو روز کے دوران مجموعی طور پر ساڑھے 3 ہزار کی کمی ہوگئی۔