ملک کی سب سے بڑی آئل ریفائنری پارکو کو 40 دن کے لئے بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ترجمان اوگرا کا کہنا ہے کہ آئل ریفائنری کی بندش کے دوران ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی کسی بھی قسم کی کمی نہیں ہوگی۔ طے شدہ مرمتی کام کیلئے ریفائنری کو آج رات بند اور 18 نومبر کو بحال کیا جائے گا۔
عارضی بندش کے دوران مکینکل، سول اور دیگر شعبوں کی مینٹنیس کی جائے گی، آئل ریفائنری کو مینٹی ننس کے لیے آخری بار 2020ء میں بند کیا گیا تھا۔ ریفائنری حکام کے مطابق عارضی بندش کی وزارت اور دیگراداروں سے پیشگی اجازت لےرکھی ہے، عارضی شٹ ڈاؤن کے دوران تیل سپلائی چین پر کوئی فرق نہیں پڑے گا۔
ترجمان اوگرا نے بھی ریفائنری کی ایک ماہ سے زائد بندش کی تصدیق کردی، کہا ریفائنری بندش کی اجازت دی ہے،ڈیزل کی کوئی قلت نہیں ہوگی، 70 فیصد پیٹرول پہلے ہی درآمد ہوتاہے،اضافی منگوانے کی منصوبہ بندی کرلی۔