مرکزی بینک سے جاری اعداد وشمار کے مطابق پاکستان پر مجموعی قرض 70ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا۔
اسٹیٹ بینک نے اگست 2224 تک پاکستان پر مجموعی قرض کے نمبرز جاری کردیئے۔ مجموعی قرض 70ہزار ارب روپے سے تجاوز کرگیا جو جی ڈی پی کے 65 فیصد کے برابر ہوگیا۔ پاکستان کا ہرشہری 3لاکھ روپے کا مقروض ہوگیا۔
اعلامیے کے مطابق ملکی مجموعی قرض میں ماہانہ بنیاد پر1.1فیصد اور سالانہ بنیاد پر10فیصد اضافہ ہوا، ایک ماہ میں حکومت نے 739 ارب روپے کا ملکی وغیرملکی قرض لیا۔ جولائی 2024 میں پاکستان پر مجموعی قرض کا حجم69 ہزار600ارب روپے تھا۔
معاشی ماہرین کے مطابق مجموعی قرض جی ڈی پی کے65 فیصد کے برابر ہوگیا، ملکی جی ڈی پی بڑھنے سے جی ڈی پی کے تناسب قرض میں کمی آئی۔