ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ٹاسک فورس کے آئی پی پیز کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں، پہلے مرحلے میں بند کی جانے والے 5 آئی پی پیز کے نام سامنے آ گئے ہیں۔
ذرائع کیجانب سے فراہم کی گئی معلومات کے مطابق آئی پی پیز سے مہنگی بجلی پیدا کرنے والے پاور پلانٹ کو بند کیا جا رہا ہے پہلے مرحلے میں بند کی جانے والے 5آئی پی پیز کے نام سامنے آگئے ہیں، پہلے مرحلے میں تقریبا 2400 میگاواٹ صلاحیت کے5 آئی پی پیز بند ہو جائیں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بند کئے جانے والے آئی پی پیز میں 1200 میگاواٹ صلاحیت سے زیادہ کاحبکو شامل ہیں، 362 میگاواٹ صلاحیت کا اے ای ایس لال بند ہونے والے آئی پی پیز میں شامل ہے 224 میگاواٹ کا اٹلس پاور بھی بند کیا جائے گی۔
ذرائع کی رپورٹ کے مطابق 136میگاواٹ کا صبا پاور بھی بند کئے جانے والے آئی پی پیز میں شامل ہیں، 450 میگاواٹ کی روش پلانٹ بھی بند کیا جا رہا ہے، آئی پی پیزسےمعاہدےختم کرنےکی حتمی منظوری وفاقی کابینہ سےلی جائےگی۔