پاکستانی روپے کے مقابلے انٹربینک میں امریکی کرنسی ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوگیا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں 12 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
مرکزی بینک کے مطابق پیر کو انٹربینک میں ڈالر 12 پیسے اضافے کے بعد 277 روپے 64 پیسے پر بند ہوا۔
یاد رہے کہ گزشتے ہفتے کے اختتام پر انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 52 پیسے پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 3 پیسے اضافے کے بعد 279 روپے 69 پیسے ہوگئی ہے۔