تبادلہ مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپیہ کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا۔
کرنسی ڈیلرز کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے انٹربینک میں میں ڈالر مزید 12 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 40 پیسے ہو گئی۔
دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہوگئی، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا، پیر کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 479 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے انڈیکس بلند ترین سطح 84 ہزار پوائنٹس سے اوپر چلا گیا۔