مادر وطن کے دفاع کی خاطر پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے جوان اپنے خون کی قربانی دیتے چلے آرہے ہیں۔ شہداء نے اپنا خون دے کے وطن عزیز کی حفاظت کو یقینی بنایا ہے۔
بلوچستان سے تعلق رکھنے والے شہداء کی عظیم قربانی کو خراج تحسین پیش کرنے کی غرض سے پاک فوج اور ایف سی بلوچستان کے افسران اور جوانوں نے شہداء کے ورثاء کے ہمراہ شہداء کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔
شہداء میں لانس نائیک امداد علی شہید (ضلع کوئٹہ), لانس نائیک ولی محمد شہید (ضلع موسیٰ خیل),سپاہی شاہ جہاں شہید (ضلع ڈیرہ بگٹی), سپاہی امین اللہ شہید(ضلع پشین)، سپاہی غلام عباس شہید (ضلع کوئٹہ)، سپاہی اللہ داد شہید (ضلع موسی خیل) اور سپاہی فرزند علی شہید (ضلع جھل مگسی) شامل ہیں۔