عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے، پوری قوم شہید پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتی ہے۔
ہیڈ کانسٹیبل بشیر حسین شاہ ایک بہادر افسر تھے جنہوں نے عوام کی حفاظت کی خاطر شہادت کو گلے لگایا۔ ہیڈ کانسٹیبل بشیر حسین شاہ نے 4 جون 2021کو شمس کالونی اسلام آباد کے علاقہ میں ڈیوٹی کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے جام شہادت نوش فرمایا۔ شہید نے سوگواران میں بیوہ اور بچے چھوڑے۔
شہید کی بیوہ کا کہنا ہے کہ مجھے اپنے شہید شوہر پر مخر ہے، میرے خاوند انتہائی شفیق اور دلیر انسان تھے، شہید کی بیٹی کا کہنا ہے کہ ہمیں بابا کی بہت یاد ستاتی ہے، لیکن ہمیں فخر ہے کہ ہمارے بابا نے عوام کی حفاظت کی خاطر جام شہادت نوش کیا، یہ صدمہ ہمارے لئے بڑا تھا لیکن ہم نے صبر سے برداشت کیا۔