وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے صبح سویرے ایک بار پھر ڈی چوک کا دورہ کیا اور وہاں رات بھر سے ڈیوٹی پر موجود پولیس اور ایف سی اہلکاروں کے بلند حوصلے کی تعریف کی۔
وفاقی وزیرداخلہ کے ڈی چوک کے دورے کےموقع پر آئی جی اسلام آباد علی ناصر رضوی بھی ہمراہ تھے۔ محسن نقوی نے ڈیوٹی پر موجود خواتین سمیت دیگر اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور جانفشانی سے فرائض انجام دینے پر خراج تحسین پیش کیا۔
وزیرداخلہ نے شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کیلئے دن رات ڈیوٹی دینے پر سیکیورٹی اہلکاروں کی تعریف کی۔ وزیر داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قوم کو پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر فخر ہے۔ فرائض خوش اسلوبی سے انجام دینے پر تمام اہلکاروں کو شاباش دیتا ہوں۔ قانون کے رکھوالوں نے قانون کی عملداری یقینی بنائی۔ جس پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔
محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد پولیس اور ایف سی اہلکاروں کا مورال بہت بلند ہیں اور ہروقت الرٹ ہیں۔ ہم سب فرض شناسی سے قومی فریضہ نبھانے والے اہلکاروں کے ساتھ ہیں۔