پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی بہنوں کو ڈی جی چوک میں احتجاج کے باعث حراست میں لے لیا گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق 15 اور 16 اکتوبر کو پاکستان میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس ہونے جارہاہے جس کیلئے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے فرائض پاک فوج کے جوانوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ بھی کر لیا گیاہے تاہم ایسی صورتحال میں اسلام آباد میں احتجاج کی صورت میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے تحریک انصاف کو خبر دار بھی کیا ۔ حکومت کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر موبائل فون سروس بند کر دی گئی ہے تاہم لینڈ لائن چل رہی ہےجبکہ حساس علاقوں میں مظاہرین کو داخلے سے روکنے کیلئے کنٹینرز لگا کرراستے سیل کر دیئے گئے ہیں ۔