لکی مروت اور بنوں میں نوجوانوں کے روشن مستقبل کے منصوبوں کے حوالے سے یوتھ کنونشنز کا انعقاد کیا گیا۔
یوتھ کنونشنز میں بڑی تعداد میں لکی مروت اور بنوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے شرکت کی،لکی مروت اور بنوں کے نوجوانوں نے علاقائی امن وسلامتی کیلئے پاک فوج کے غیرمتزلزل جذبے اور لازوال قربانیوں پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔۔
نوجوانوں نے پاک فوج کی فتنتہ الخوارج کے خلاف جنگ میں ان کےساتھ شانہ بشانہ لڑنے کا عزم دہرایا، جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) کوہاٹ میجرجنرل ذوالفقار علی بھٹی نے دونوں یوتھ کنونشنز میں شرکت کی۔
جی او سی کوہاٹ نے ملکی ترقی میں نوجوانوں کے نمایاں کردارکومثالی قرار دیا اور سوشل میڈیا پر ہونے والےمنفی پروپیگنڈے کے اثرات سے بچنے پر زور دیا۔۔
پاک فوج کی جانب سےمقامی عوام کو ہنرمند بنانےکیلئے متعدد سکلزڈویلپمنٹ کےمنصوبوں کی بدولت بڑی تعداد میں نوجوان اور خواتین کورسز مکمل کرکے آن لائن کمائی کر رہے ہیں۔
یوتھ کنونشن میں شرکت کرنے والے نوجوانوں نے علاقے میں پاک فوج کی جانب سے تعلیم و صحت سمیت دیگر ترقیاتی کاموں میں کاوشوں کو سراہا۔