پشاور ہائیکورٹ نے وزیرِاعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت 25 اکتوبر تک منظور کرلی۔
وزیرِاعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور کی راہداری ضمانت کے لیےپشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی،،درخواست کےمتن میں کہا گیا ہے کہ علی امین گنڈاپور کےخلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
وزیرِ اعلیٰ کے پی کی جانب سے دائراستدعا میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار علی امین گنڈا پور خیبر پختون خوا کے وزیرِ اعلیٰ ہیں۔
درخواست میں مؤقف اختیارکیاگیا ہےکہ علی امین گنڈا پور عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، لیکن انہیں گرفتاری کا خدشہ ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ علی امین گنڈاپور کو راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالتوں میں پیش ہو سکیں۔