اسرائیل کی فوج کا ایک ٹیم کمانڈر لبنان میں مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا۔
اسرائیل کی جانب سے لبنان میں زمینی آپریشن کی کوشش کی گئی جس پر حزب اللہ نے منہ توڑ جوابی کارروائی کرتے ہوئے صہیونی فوج کی کوشش کو ناکام بنادیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق لبنان میں ایک ٹیم کمانڈر حزب اللہ کے ساتھ جھڑپوں میں ہلاک ہوگیا۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق لبنان کے قصبےعودیسیہ میں اسرائیلی فوج کی حزب اللہ کے ساتھ جھڑبپیں ہوئیں جن میں میں 4 اسرائیلی فوجی ہلاک اور 20زخمی ہو گئے ہیں۔
دوسری جانب حزب اللہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ لبنان کے علاقے مارون الراس میں اسرائیلی فوج کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
خیال رہے کہ ایران کی جانب سے اسرائیل پر کئے گئے حملے کے بعد مشرق وسطیٰ کی صورتحال مزید کشیدہ ہوگئی ہے۔