مقامی مارکیٹ میں چار دن بعد سونا پھر مہنگا ہوا ہے،جس کے بعد قیمت پونے تین لاکھ روپے فی تولہ پر برقرار ہے۔
آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24 کیرٹ فی تولہ سونے کی قیمت 600 روپے بڑھکر 275500 روپےہوگئی۔اس کے علاوہ10 گرام سونے کے بھائو 515 روپے کے اضافے سے 236197 روپے ہوگئے۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 6 ڈالر بڑھکر 2653 ڈالر ہوگئے ہیں۔