متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کے لیے اچھی خبر ہے کہ ملک کی فیول پرائس کمیٹی نے اکتوبر 2024 کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اکتوبر کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 0.24 درہم تک کمی کی گئی ہے۔ سپر 98 پیٹرول کی قیمت اب 2.66 درہم فی لیٹر ہے، جو ستمبر میں 2.90 درہم تھی، یعنی 0.24 درہم کی کمی ہوئی ہے۔ سپیشل 95 پیٹرول کی قیمت 2.54 درہم فی لیٹر کر دی گئی ہے، جبکہ E-پلس 91 پیٹرول کی قیمت 2.47 درہم فی لیٹر ہو گئی ہے۔
ڈیزل کی قیمت میں بھی کمی آئی ہے اور یہ اب 2.60 درہم فی لیٹر ہے، جو پچھلے مہینے 2.78 درہم تھی، یعنی 0.18 درہم کی کمی کی گئی ہے۔