پاک فوج کے دستے نے بین الاقوامی فوجی مقابلے میں چاندی کا تمغہ جیت لیا ہے۔
یونائیٹڈ کنگڈم میں منعقد ہونے والی ایکسر سائز کیمبرین پیٹرول کو دنیا کے سب سے مشکل اور باوقار فوجی مقابلوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
لندن میں پاکستان ہائی کمیشن کے ملٹری اور ایئر اتاشی کرنل تیمور راحت نے مقابلے اور پاک فوج کے دستے کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر یہ نیٹو کا سب سے سخت ترین مقابلوں میں سے ایک جو 1959 سے منعقد ہورہا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقابلے میں بھارت سمیت 113 ٹیموں نے حصہ لیا۔ٹیم کی کامیابی کا سہرا میجر اوسامہ اور میجر حسیب کو جاتا ہے۔
کرنل تیمور نے بتایا کہ ٹیمیں 60 کلومیٹر کے علاقے میں 48 گھنٹے کی طویل مشقوں میں حصہ لیتی ہیں۔67 ویں پنجاب رجمنٹ کے سپاہیوں پر مشتمل پاکستانی دستے کی قیادت لیفٹیننٹ اویس عثمان کر رہے تھے۔
اس سال جون کے اول میں پاکستان نے رائل ملٹری اکیڈمی سینڈہرسٹ میں منعقدہ بین الاقوامی فوجی مشقوں کے مقابلے میں دوسرے نمبر پر رہا جسے ’پیس اسٹکنگ کمپیٹیشن‘ کہا جاتا ہے۔