گولڈ مارکیٹس میں سونے میں کریکشن،مسلسل تیسرے روز بھی کمی ریکارڈ کی جارہی ہے۔
بلند ترین سطح سے نیچے آنے کے باوجود سونا پونے تین لاکھ روپے تولہ پر برقرار ہے،24 کیرٹ فی تولہ سونے کےقیمت 500 روپے کم ہوکر 275500 روپے پر آگئی۔
اس کے علاوہ 10 گرام سونے کے بھائو 428 روپے کی کمی سے 236197 روپے ہوگئے،دوسری جانب عالمی منڈی میں سونے کے دام 4 ڈالر کم ہوکر 2653 ڈالر پر آگئے۔