وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ ، مواصلات اور نجکاری عبدالعلیم خان نے لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ کے قائد حسن نصراللہ کی شہادت پر اظہارافسوس کیا ہے۔
اپنے خصوصی بیان میں وفاقی وزیر عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی قوم دکھ اور رنج کی اس گھڑی میں فلسطینی اور لبنانی بھائیوں کے ساتھ ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ فلسطین اور لبنان کے معصوم شہریوں پر انسانیت سوز مظالم ڈھائے جا رہے ہیں۔
عبدالعلیم خان کا کہنا تھا کہ حسن نصراللہ اور ان کے ساتھیوں کی شہادت سارے عالم اسلام کا ناقابل تلافی نقصان ہے، اسرائیل نے ایک مرتبہ پھر عالمی اصولوں کو بالائے طاق رکھتے ہوئے ظلم و جبر کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ امن کے داعی عالمی اداروں کیلئے کھلا چیلنج ہے ، اسرائیل کو قتل عام سےروکنا ہوگا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ لبنان کے شہدا کیلئے ہر مسلمان سوگوار ہے، اللہ تعالیٰ غمزدہ خاندانوں اور مسلم امہ کی مدد فرمائے۔