اسٹوڈنٹ تحریک بلوچستان کی جانب سے صحبت پور میں آئینی ترامیم کے حق میں پُر امن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
اسٹوڈنٹ تحریک بلوچستان نےپورےصوبے میں آئینی ترامیم کےحق میں احتجاج کی کال دے دی،آج دوسرے دن اسٹوڈنٹ تحریک بلوچستان نےصحبت پور پریس کلب کےباہرآئینی عدالتوں کے حق میں احتجاج ریکارڈ کرایا۔
شرکاء نے آئینی ترامیم اور آئینی عدالتوں کے حق میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے،شرکاء نے شفاف اور یکساں انصاف کی اپیل کی اور عدلیہ کو غریب اور امیر کے فرق کو مٹا کر انصاف کرنے کی ڈیمانڈ کی ۔