بیجنگ میں 25 اہم چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےمشترکہ بزنس کانفرنس کے دوران خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئےاہم چینی کاروباری کمپنیوں کی منتقلی خوش آیندہوگی،چین سے تعلیم،ٹیکنالوجی اورمختلف شعبوں میں دوطرفہ سرمایہ کاری کریں گے،سی پیک کےعلاوہ چین سےبیلٹ روڈ انیشیٹیو منصوبے کے شراکت دارہیں۔
وفاقی وزیرعبدالعلیم خان نے کہا کہ پاکستانی آبادی میں 70 فیصد نوجوان کاروبار کیلئے بہتر لیبر اور زیادہ صارفین مل سکتےہیں، آئی ٹی کی بہتر فورس موجود،شمالی امریکا اور یورپ سے نسبتاً70 فیصدکم لاگت آئےگی،پاکستان آبادی کےلحاظ سےپانچواں بڑاملک،تعاون اور کاروبار کیلئے موزوں ہے، زراعت اور لائیوسٹاک میں بہتری لا کر خطے میں کاروباری سرگرمیوں کامرکزبن سکتےہیں،پاکستان میں تانبے کے ساتویں بڑے اور کوئلے کے دوسرے بڑے ذخائر موجود ہیں،امریکا،یورپی یونین اور برطانیہ سمیت پاکستان کو مختلف ممالک کی مارکیٹ تک رسائی ہے۔