لاہور کی مقامی عدالت نے لیڈی کانسٹیبل کو فائرنگ کرکے قتل کرنے کے مقدمے میں گرفتار ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی پولیس نے گرفتار ملزم کو عدالت کے روبرو پیش کیا اور موقف اختیار کیا کہ ملزم فاروق سے پستول اور تفتیش مکمل کرنی ہے۔۔استدعا کی کہ عدالت ملزم فاروق کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرے۔۔۔ عدالت نے ملزم کا چار روزہ جسمانی ریمانڈ فراہم کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر تفتیش کی کاپی پیش کرنے کا حکم دے دیا۔تھانہ ہربنس پورہ پولیس نے قتل کا مقدمہ درج کررکھا ہے