جعفرآباد میں طلبہ اور عوام کا آئینی ترمیم کے حق میں پریس کلب کے باہر پُر امن احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔
جعفرآباد پریس کلب کےسامنے طلبہ اور عوام نے آئینی ترمیم کے حق میں احتجاج کیا،شرکاء نے عوام کو انصاف اور عدل کی فوری فراہمی کا مطالبہ کیا۔
شرکاء کا کہنا ہے کہ عوام کو عدل اور انصاف کے لئے آئینی عدالتوں کا قیام وقت کی ضرورت ہے ،شرکاء نے آئینی ترمیم کے حق میں نعرے بھی لگائے۔