سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق 26 ستمبر 2024 کو سیکورٹی فورسز نےشمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں کامیاب آپریشن کرکے 8 دہشت گردوں کو ہلاک کیا۔ ہلاک دہشت گردوں میں سے ایک کا تعلق افغانستان کے صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے۔ ہلاک افغان خارجی کی شناخت جلال ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوئی۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ دوسرے ہلاک خارجی سیف اللہ ولد دین فراز کا تعلق فتنتہ الخوراج کے خارجی گل بہادر گروپ سے ہے۔ ہلاک دہشت گرد سے برآمد شناختی کارڈ اس کے افغان شہری ہونے کا واضح ثبوت ہے۔
خارجی سیف اللہ سے برآمد ہونے والا افغان عبوری حکومت کاجاری کردہ اسلحہ رکھنے کااجازت نامہ واضح ثبوت ہے کہ شفیق اللہ ولد دین فراز کو افغانستان میں ہتھیار سمیت مکمل آزادی حاصل تھی۔
پاک فوج نے فتنتہ الخوراج کے خلاف متعدد چھوٹے بڑے کامیاب آپریشنز کر کے ان دہشتگردوں کی کمر توڑ دی.زندہ بچ جانے والے خارجی افغانستان بھاگ گئے جہاں انھیں محفوظ پناہ گاہیں میسر ہیں۔