ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف نے پاکستان سے ڈو مور کا مطالبہ کر دیا ہے، آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کی مزید کڑی شرائط رکھ دیں۔
ذرائع وزارت خزانہ کیجانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق پاکستان این ایف سی ایوارڈ فارمولے پر نظر ثانی کرے گا آئی ایم ایف صوبائی حکومتوں کے اخراجات کو مانیٹر کرے گا وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل فنانس پیکٹ پر بات چیت جاری ہے۔
ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان توانائی کے شعبہ کو جی ڈی پی کے ایک فیصد سے زائد سبسڈی نہیں دے گاپاکستان آئی ایم ایف پروگرام کے دوران ضمنی گرانٹس جاری نہیں کرے گا، پاکستان زرعی شعبہ کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا۔
حکام وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان پراپرٹی سیکٹر اور ریٹیل سیکٹر کو ٹیکس نیٹ میں لائے گا، بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے اصلاحات کی جائیں گی ،حکومت بجلی کی قیمتوں میں کمی کے لیے جامع پیکج لائے گی ،توانائی شعبہ کے پاور پرچیز معاہدوں پر نظر ثانی کی جائے گی۔
ذرائع وزارت خزانہ کیجانب سے جاری کی گئی معلومات کے مطابق مستقبل میں پنجاب حکومت کی طرز پر بجلی قیمتوں پر ریلیف نہیں دیا جائے گاغذائی اجناس کی امدادی قیمتوں کا تعین نہیں کیا جائے گاوفاقی حکومت کے ڈھانچے کو کم کیا جائے گا۔