چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی جانب سے جسٹس منصور علی شاہ کو لکھے گئے خط کے مزید مندرجات سامنے آ گئے ہیں جس میں چیف جسٹس قاضی فائزعیسی نے جسٹس منصورعلی شاہ کوکمیٹی میں شامل ہونےکی دعوت دیدی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس نے خط میں کہا کہ رجسٹرار سپریم کورٹ نے مجھے اور جسٹس امین الدین کو آپ کا لکھا خط اجلاس کے دوران دیا،آپ کا خط میرے پاس آنے سے پہلے صحافیوں تک پہنچ گیا،فل کورٹ کےفیصلے میں پارلیمان کےقانون سازی کے اختیار کو تسلیم کیا، چیف جسٹس کے بنچز کی تشکیل کے اختیارات کو آئینی مقدمات میں غلط استعمال کیاگیا،شاہ صاحب!قانون میں مجھے کمیٹی کے جج نامزد کرنے کا اختیار دیا گیا ہے،معقول وجوہات کی بنا پر اپنا اختیار استعمال کیا،ایسا نہیں لگتاکہ آپ تمام ججزکوایک جیسا تصور کرتے ہیں۔