ملک بھر میں سیکیورٹی فورسز کا انسداد منشیات آپریشن جاری ہے۔
پاکستان کو نشے کی لعنت سے نجات دلوانے کیلئے حکومت پاکستان اور عسکری قیادت نے منشیات فروشوں کیخلاف سخت کاروائی کا آغاز کیا
ستمبر 2023 سےجاری اب تک آپریشنز کےدوران متعلقہ اداروں نےملک بھر سے 1052.470 میٹرک ٹن منشیات ضبط کیں اور 1967 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا
سیکیوٹی فورسز نے ستمبر کے دوران بلوچستان سے 839 کلو، خیبر پختونخواہ سے 67.272 کلو، گلگت بلتستان سے 28.437 کلو، پنجاب سے 317.728 کلو جبکہ سندھ سے 189.996 کلو منشیات ضبط کیں
ملک کو منشیات سے مکمل پاک کرنے کیلئے متعلقہ ادارے اپنی کاروائیاں جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔