وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،نجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ سی پیک کےدوسرےمرحلےسےمعاشی ترقی کے نئے باب کااضافہ ہوگا، اکنامک زونز،ایکسپورٹ،انرجی، ایکیویٹی اورانوائرمنٹ کے 5ایزکیلئےتیار ہیں۔
وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،نجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان نےدورہ چین میں گلوبل گورننس عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کیلئے تیار ہیں، شاہراہوں اور بندرگاہوں کی بہتری سے پاکستان نئے فریم ورک پر عملدپیرا ہوگا، پاکستان اور چین پُر کشش سرمایہ کاری کیلئے بزنس ٹو بزنس اور جوائنٹ وینچرز کریں گے۔
وفاقی وزیر سرمایہ کاری بورڈ،نجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان کا کہنا ہے کہ بہتر روڈ انفراسٹرکچر کے ساتھ صنعتی ترقی میں اضافے کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا، ہمیں زیادہ مشاورت اور باہمی فائدے کے لئے کثیر الجہتی وابستگی کا اظہار کرنا ہے مختلف ممالک کے مابین با مقصد بات چیت سے مثبت نتائج حاصل ہوتے ہیں چین کے تعاون سے ا ورنج لائن اور میٹرو پہلے ماس ٹرانزٹ منصوبے تھے۔
دورہ چین میں گلوبل گورننس عالمی کانفرنس سےخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسرمایہ کاری بورڈ،نجکاری ومواصلات عبدالعلیم خان کا کہناتھا کہ 800کلومیٹر طویل کراس بارڈر آپٹیکل فائبر کیبل سے ڈیجیٹل رابطے مضبوط ہوئے، خواتین کیلئے آرام دہ اور محفوظ پنک بس سروس متعارف کرائی گئی ،پاکستان میں شاہراہوں اور مواصلات کے شعبے میں بہتری کی بڑی گنجائش موجود ہے۔
عبدالعلیم خان نےاپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان اور وسط ایشیا ئی ممالک کیلئے گوادر پورٹ ترقی کا سنگ میل ثابت ہوگا، سی پیک منصوبوں میں قراقرم ہائی وے اور سکھر ملتان موٹروے کو پذیرائی ملی ہے، ٹرانسپورٹ کے نظام کو معاشی تقاضوں، بچت اور ماحولیات کے مطابق ہونا چاہیے، بیجنگ میں گلوبل فورم کے انعقاد پر چینی حکام کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔