سندھ حکومت اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے مابین صوبائی سیکریٹریٹ کے ملازمین اور انکے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ طے پاگیا۔
سندھ سیکریٹریٹ کے ملازمین اور انکے لواحقین کے لئے ہیلتھ انشورنس کا معاہدہ طے ہوگیا جس کے تحت سیکریٹریٹ ، وزیراعلیٰ ہاوس اور سندھ اسمبلی ملازمین کو یہ سہولت حاصل ہوگی۔
سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سہیل قریشی کے مطابق علاج کی مد میں خاندان کے ہر فرد کے لئے 7 لاکھ روپے کی پالیسی ہوگی۔
سہیل قریشی نے بتایا کہ پالیسی کے تحت ملک کے 175 اسپتالوں سے ملازمین علاج کروا سکیں گے۔