پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی ) کی جانب سے انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے لیے قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔
پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں 7 اکتوبر سے پہلے ٹیسٹ میچ میں مدمقابل ہوں گی جس کے لئے 15 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
15 رکنی قومی اسکواڈ کی قیادت شان مسعود کریں گے جبکہ سعود شکیل نائب کپتان ہوں گے۔
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کی تجویز پر منتخب کھلاڑی چیمپئنز ون ڈے کپ سے دستبردار ہوگئے ہیں اور اس حوالے سے گلیسپی کا کہنا تھا کہ منتخب کھلاڑیوں کو ٹیسٹ سیریز سے قبل آرام کی ضرورت ہے۔
ٹیسٹ اسکواڈ میں نعمان علی اور عامرجمال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔
اسکواڈ
شان مسعود ( کپتان )، سعود شکیل ( نائب کپتان )، عامر جمال، عبداللہ شفیق، ابرار احمد، بابر اعظم، میر حمزہ ، محمد ہریرہ، محمد رضوان ( وکٹ کیپر )، نسیم شاہ، نعمان علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا، سرفراز احمد ( وکٹ کیپر ) اور شاہین شاہ آفریدی۔
یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ملتان میں کھیلا جائے گا۔