لاہور ضلع کچہری میں 15 سال سے مختلف عدالتوں میں بطور ریڈر کام کرنے والا جعلی اہلکار پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ ملزم کے خلاف جعلسازی اور روپ بدلنے کا مقدمہ درج کر کے جیل بھیج دیا گیا
لاہور میں حیران کن طور پرگزشتہ 15 برس کے طویل عرصہ کے دوران شہباز نامی جعلی ملازم کسی کی نظر میں نا آسکا اور نہ ہی کبھی کوئی کاروائی ہو سکی۔
ملزم کےبارے میں پتہ چلا کہ ملزم شہباز عرصہ پندرہ سال سے کسی دوسرے شخص کی جگہ کام کر رہا تھا مگر کسی کی نظر نہیں پڑی۔ ایک عدالتی اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بتایا کہ
شہباز نامی ملزم مختلف عدالتوں میں بطور ریڈر و عدالتی اهلكار مدد علی وٹو نامی شخص کی جگہ پرکام کر رہا تھا۔ جعلی عدالتی اهلكار ملزم شہباز کا اتنا لمبا عرصہ مختلف عدالتوں میں تعینات رہنا حکومتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے